شام کے صوبہ حمص میں آج جنگجوؤں نے شامی سلامتی دستہ کے دو دفاتر پر حملہ
کیا جس میں ایک سینئر افسر سمیت کم از کم 42 لوگوں کی موت ہو گئی۔ شامی
حقوق انسانی کی نگراں تنظیم نے بتایا کہ آج صبح فوج کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے
والے حملے میں فوج کے کمانڈر اور 29 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ
اسٹیٹ سکیورٹی آفس میں ہو نے والے حملے میں 12 دیگر لوگوں
کی موت ہو گئی
ہے۔
شام کی سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ضلع الغوطہ اور الموہاتہ میں
جھڑپوں کی خبریں آئی ہیں۔ تین خود کش بم دھماکوں سے پہلے دو مقامات کو
نشانہ بنایا گیا ۔ تاہم سرکاری ٹیلی ویژن نے ہلاک شدگان کی تعداد کے بارے
میں کچھ نہیں بتایا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے کو اسلامک اسٹیٹ
(داعش)یا کسی دوسری تنظیم نے انجام دیا ہے۔